کراچی (پبلک پوسٹ)ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم ارمغان کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم ارمغان کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے ایف آئی اے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ سرکل اور سائبر کرائم سرکل کے افسران مشترکہ تفتیش کر رہے ہیں۔
ارمغان کے تمام اکاؤنٹس، منققولہ اور غیر منقولہ پراپرٹیزکو90 دن کے لیے منجمد کر رہے ہیں، ارمغان نے اپنے اکاؤنٹس سے جن افراد کے ساتھ ڈیلنگ کی ہے، ان تمام افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق ارمغان کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے شواہد دینے کیلئے سی آئی اے کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ارمغان کے سائبر کرائم میں ملوث ہونے کے حوالے سے شواہد کا فارنزک کروائیں گے، تحقیقات مکمل کر کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا جائے گا اور ایف آئی اے میں اگر مقدمہ درج کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو اعلیٰ حکام کے احکامات کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔