ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون، شوہر اور نومولود کی ہلاکت؛ ویڈیو سامنے آ گئی

کراچی میں پیر کے روز ملیر ہالٹ پر پیش آئے خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیز رفتار اور بے قابو واٹر ٹینکر کو فٹ پاتھ سے ٹکرا کر سڑک کے دوسری جانب جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹریفک حادثے کے بعد قریب میں موجود شہریوں کو واٹر ٹینکر کا گھیراؤ کرتے بھی دیکھا گیا۔

https://cdn.iframe.ly/api/iframe?url=https%3A%2F%2Fcdn.jwplayer.com%2Fplayers%2FMVooPetr-jBGrqoj9.html&key=73b4a3e6895a3640b0439dc45f68e4f8

واضح رہے کہ المناک حادثے کے نتیجے میں بائیک سوار میاں بیوی اور نومولود بچہ جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا تھا۔

حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کے ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم شہریوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

عینی شاہد کے مطابق واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون کا جسم دو حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا اور اسی دوران نومولود کو بھی دیکھا گیا جسے فوری اسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔

Check Also

حکومت نے دہری شہریت والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد ((پبلک پوسٹ)) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پاکستان سیٹیزن شپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *