مارشل آرٹ میں متعدد میڈل جیتنے والا قومی کھلاڑی رضوان مزدوری کرنے پر مجبور

نوشہرہ: مارشل آرٹ اور جمناسٹک میں متعدد میڈلز جیتنے والا قومی کھلاڑی رضوان پٹھان آج معاشی مشکلات کے باعث نوشہرہ کی ایک ماربل فیکٹری میں مزدوری کرنے پر مجبور ہے۔
ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے رضوان پٹھان نے 2018 کے قومی مارشل آرٹ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور صوبائی و مقامی سطح پر بھی کئی مقابلوں میں کامیابیاں سمیٹیں۔

رضوان پٹھان کیلئے آج زندگی کا میدان مقابلوں سے زیادہ سخت ثابت ہوا ہے، معاشی تنگی نے انہیں کھیل کے میدان سے نکال کر ماربل فیکٹری کی مشقت تک پہنچا دیا۔

قومی ایتھلیٹ کا کہنا ہے کہ حالات نے راستہ ضرور مشکل بنایا مگر منزل سے نظریں نہیں ہٹیں، میری سب سے بڑی خواہش ہے کہ سرپرستی ملے تاکہ میں عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کر سکوں۔

Check Also

پاکستان میں استعمال شدہ یا نئی گاڑی امپورٹ کرنے کا طریقہ کار

پاکستان میں نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کا عمل اب پہلے کے مقابلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *