10 منٹ کے اندر ذیا بیطس کی تشخیص کرنیوالا اسمارٹ فون ٹیسٹ تیار

ماہرین نے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ٹیسٹ تیار کیا ہے جو 10 منٹ سے کم وقت میں ٹائپ 2 ذیا بیطس کی تشخیص کر سکتا ہے۔

کمبریا اور انگلینڈ کے شمال مشرق میں موجود این ایچ ایس ٹرسٹ وہ پہلے ادارے ہیں جنہوں نے ڈائبیٹیز ہیلتھ چیک ایپ تک مریضوں کو رسائی دی ہے جبکہ ملکی سطح پر اس ایپ کو اس سال کے آخر تک جاری کر دیا جائے گا۔

ایپ بنانے والی کمپنی PocDoc کے مطابق یہ ٹیسٹ این ایچ ایس کے اربوں پاؤنڈ خرچ ہونے سے بچائے گا۔

یہ نیا ٹیسٹ اس دائمی بیماری کے علاج میں انقلابی تبدیلیاں برپا کرے گا جن پر سالانہ این ایچ ایس کے 8.8 ارب پاؤنڈ خرچ ہوتے ہیں۔

PocDoc کے سی ای او استیو روئسٹ کا کہنا تھا کہ اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات کی اسکریننگ کچھ ایسا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا ہے۔

Check Also

خواتین کی جیل میں قید ہونے کے لیے شہری نے اپنی جنس تبدیل کرلی

جرمنی میں ایک شہری نے صرف اس لیے اپنی جنس تبدیل کرلی کیونکہ وہ خواتین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *