ایران سے آج دوحہ میں ملاقات ہوگی، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی درخواست پر ملاقات آج دوحہ میں ہوگی۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا، ایران کا قطر میں اجلاس شاید اہم ثابت ہو، شاید نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر راضی ہے، امریکی صدر نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں۔

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کے مطابق قطر میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر رواں ہفتے دوحہ جائیں گے جہاں اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے ساتھ تکنیکی مذاکرات بھی ہوں گے۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *