سٹاک مارکیٹ میں تیزی،100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 87 ہزار 454 پوائنٹس پربند

کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار رہا اور مارکیٹ شاندار تیزی کے ساتھ مثبت زون میں بند ہوئی۔


کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک 100 انڈیکس 2,082 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے بعد پہلی بار 1 لاکھ 87 ہزار 454 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران مجموعی طور پر 564 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، جن میں سے 296 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 182 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ باقی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں تقریباً مستحکم رہیں۔

Check Also

سانحہ بلدیہ فیکٹری: سزائے موت پانے والے 2 ملزمان بری کر دیے، استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، تفصیلی فیصلہ

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا، جس میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *