لاہور: پاکستان کی سینئر اداکارہ اسماء عباس نے 60 سال سے زائد عمر کی تنہا خواتین کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔
اپنے تازہ وی لاگ میں اسماء عباس نے 60 سال سے زائد عمر کی خواتین کو شادی کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر زندگی میں اچھا اور مخلص شریکِ حیات مل جائے تو شادی کر لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے گزشتہ بیان کو مکمل سیاق و سباق میں نہیں سنا گیا، ہر شخص قابلِ اعتماد نہیں ہوتا لیکن اگر کوئی اچھا انسان مل جائے تو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے اپنی بہن بشریٰ انصاری اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کی شادیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کو بہترین شریکِ حیات ملے تاہم ایسے لوگ کم ہی نصیب ہوتے ہیں بڑھاپے میں ایک ساتھی کی ضرورت زیادہ محسوس ہوتی ہے جو بیماری یا روزمرہ معاملات میں ساتھ دے سکے۔
اسماء عباس کا مزید کہنا تھا کہ محبت اور رشتے باہمی احترام، برداشت اور سمجھ داری سے مضبوط بنتے ہیں۔
THE PUBLIC POST