اے این پی رہنما ڈاکٹر طارق کے بھائی فائرنگ سے جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع دیر لوئر میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) باجوڑ کے رہنما ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لوی سم، باجوڑ کے مقام پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے عبدالرزاق کو نشانہ بنایا۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی عبدالرزاق کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

Check Also

کراچی، گھر کی چھت پر پانی کے ٹینک سے دو ماہ کی بچی کی لاش برآمد

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گھر کی چھت پر پانی کے ٹینک سے دو ماہ کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *