وزیراعظم برآمدات بڑھانے کے لیےفوری اقدامات کریں، پاکستان ٹیکسٹائل کونسل

اسلام آباد: پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے وزیراعظم سے برآمدات بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (پی ٹی سی) نے کہا ہے کہ مالی سال 2025-26ء میں ٹیکسٹائل برآمدات صرف 0.26 فیصد بڑھ کر 17.93 ارب ڈالر رہیں، جون 2026ء میں ٹیکسٹائل برآمدات سالانہ بنیاد پر 16.71 فیصد کم ہو گئیں، کاروباری لاگت میں اضافہ برآمدات میں جمود کی بڑی وجہ ہے۔

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے کہا کہ صنعتی بجلی کے ٹیرف اور بڑھتے مالی بوجھ سے عالمی مسابقت متاثر ہو رہی ہے، ایکسپورٹ ری فنانس اسکیم پر فوری عمل درآمد نہ ہونے سے برآمد کنندگان مشکلات کا شکار، کپاس کی پیداوار کم ہو کر 55 لاکھ گانٹھوں تک محدود ہو گئی، حکومت صنعتی بجلی کے نرخ کم کرے اور ایکسپورٹ ری فنانس اسکیم فوری نافذ کرے۔

کونسل نے ای او بی آئی میں آجر کے حصے کی شرح 2 فیصد تک لانے کا مطالبہ بھی کیا۔

کونسل کے رہنما فواد انور نے کہا کہ بروقت فیصلے نہ کیے گئے تو برآمدات کا جمود مزید گہرا ہو سکتا ہے، ٹیکسٹائل صنعت رعایت نہیں بلکہ عالمی سطح پر برابری کے مواقع کی خواہاں ہے۔

Check Also

گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *