کریتی سنن مبینہ بوائے فرینڈ کیساتھ کرکٹ میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئیں، تصاویر وائرل

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سنن ایک بار پھر اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کبیر باہیا کے ساتھ دیکھی گئیں جس کے بعد دونوں کے تعلقات کی افواہیں ایک بار پھر گردش کرنے لگی ہیں۔

کریتی سنن برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ کے دوران اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کبیر باہیا کے ساتھ موجود تھیں۔

کبیر نے میچ کے دوران کریتی اور اپنے ایک دوست کے ساتھ تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

اس موقع پر کریتی سنن سبز رنگ کے ٹاپ اور سفید ٹراؤزر میں نظر آئیں جبکہ کبیر نے بھورے رنگ کی جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔

Check Also

لکی علی نے 1سال کے بریک کے بعد فلم کیلئے گانا ریکارڈ کرا دیا

معروف بھارتی گلوکار لکی علی ایک بار پھر بالی ووڈ میں اپنی منفرد آواز کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *