چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پمز میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے بعد انھیں اطلاع دی گئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بتایا گیا ہے کہ بانی کی آنکھ کا فالو اپ پروسیجر کیا گیا ہے، بتایا گیا کہ بانی کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہرخان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ وہی ہے جو بانی کی فیملی کا مطالبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے، ہمارا دوسرا مطالبہ ہے کہ بانی کا معائنہ ان کے ذاتی معالجین کی موجودگی میں کیا جائے۔
واضح رہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز اسپتال کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے لیے پمز اسپتال میں ان کو ’اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹرل انجیکشن‘ (anti VEGF intra vitreal injection)کی دوسری ڈوز دی گئی ہے۔
THE PUBLIC POST