کراچی (پبلک پوسٹ )
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ اگر کراچی میں کیمرے نصب کیے جا سکتے ہیں تو صوبے کے دیگر شہروں میں کیوں نہیں؟
انہوں نے ای چالان کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چالان کی مد میں جرمانوں میں واضح کمی کی ضرورت ہے
۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ’’ای چالان نامنظور‘‘ کے بینرز نہیں لگائے گئے
، لیکن صورتحال یہ ہے کہ عوام کے پاس زکوۃ اور فطرہ دینے تک کے پیسے نہیں۔
شہر کا انفراسٹرکچر پہلے ہی تباہ حالی کا شکار ہے اور کراچی دنیا کے تین بدترین شہروں میں شمار ہوتا ہے۔
علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ ای چالان سسٹم صرف کراچی تک محدود نہیں ہونا چاہیے؛
کشمور، بدین، لاڑکانہ اور سکھر سمیت دیگر شہروں میں بھی جدید ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم قائم کیا جائے تاکہ صوبے بھر میں قانون پر یکساں عملدرآمد ممکن ہو۔
THE PUBLIC POST