سوشل میڈیا پر آن لائن بھیک مانگنے والوں کے لیے سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان

دبئی پولیس نے رمضان المبارک کے دوران رہائشیوں کو آن لائن بھیک مانگنے اور جعلی عطیات کی اپیلوں میں اضافے پر خبردار کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق پیشہ ور گداگر اور نوسرباز سوشل میڈیا اور مختلف ویب سائٹس کے ذریعے لوگوں کے جذبات اور جذبۂ سخاوت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

دبئی پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زکوٰۃ اور عطیات صرف سرکاری طور پر منظور شدہ فلاحی اداروں کے ذریعے ادا کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

پولیس کے مطابق آن لائن بھیک مانگنے والوں کو تین ماہ تک قید اور 10 ہزار درہم جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی چندہ مہمات اور جعلی اپیلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دبئی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یا غیر مصدقہ ویب سائٹس پر گردش کرنے والی عطیات کی اپیلوں پر ہرگز توجہ نہ دیں اور مستند ذرائع سے ہی خیرات دیں۔

Check Also

بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کے والد انتقال کرگئے

بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کے والد انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *