نمرہ مہرہ اپنے آئیڈیل شوہر میں کن خصوصیات کو اہمیت دیتی ہیں؟

لاہور:نمرہ مہرہ نے اپنے فنی سفر کا آغاز مختلف ٹیلی وژن پروگراموں سے کیا۔ اپنے منفرد اندازِ گائیکی اور موسیقی کی دلکش پیشکش کے باعث وہ ابتدا ہی سے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ ان کے مقبول گانا”ماہیا وے” نے انہیں غیر معمولی شہرت دلائی آج کل وہ مختلف ڈراموں کے او ایس ٹی گانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں اور ثقافتی میلوں میں بھی اپنی پرفارمنس سے مداحوں کو محظوظ کر رہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نمرہ مہرہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور مستقبل کے منصوبوں پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران جب ان سے ان کے آئیڈیل شریکِ حیات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے مستقبل کے جیون ساتھی میں کن خوبیوں کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر خاتون کی ترجیحات ہو تی ہیں، مادی آسائشوں سے زیادہ شخصیت اور اخلاق کو اہمیت دینی چائیے۔ نمرہ مہرہ کا کہنا ہے کہ میرے نزدیک ایک مثالی شریکِ حیات وہ ہے جو نرم مزاج، خوش اخلاق اور شائستہ گفتگو کرنے والا ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہونے والے شوہر میں سب سے اہم خوبی یہ دیکھنا چاہتی ہوں کہ وہ مشکل حالات میں شانا بشانا رہے اور بردباری کا مظاہرہ کرے، گھبراہٹ کا شکار نہ ہو، بلکہ ہر صورتِ حال کو دلیرو ذہانت ، سکون اور خوش اخلاقی کے ساتھ سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

Check Also

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پہلے ٹریڈنگ سیشن کا مثبت زون میں اختتام

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پہلے ٹریڈنگ سیشن کا مثبت زون میں اختتام ہوا ہے۔کاروباری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *