بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر تاریخ رقم کردی۔
گزشتہ روز ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجر بنگلور نے ممبئی انڈیز کیخلاف فتح سمیٹی، اس میچ میں فتح کیساتھ انکی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر آگئی ہے۔
اس میچ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہوئے رائل چیلنجر بنگلور نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے 67 رنز کی اننگز کھیلی اور تاریخ رقم کی۔