ایران کرائے کے فوجیوں کوبرداشت نہیں کرے گا: آیت اللہ خامنہ ای

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہےکہ ایران کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔

عوام سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانیوں سے اتحاد کو برقرار رکھنے کی تاکید کی ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ کچھ فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کرٹرمپ کوخوش کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں۔

سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ ایران میں معاشی بحران کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، 28 دسمبر سے جاری مظاہروں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 45 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ ایران میں احتجاج کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کو بھی مکمل طور پر بند رکھا گیا ہے۔

Check Also

8 ویں منزل سے نیچے گرنے والی خاتون کرشماتی طور پر زندہ بچ گئی

امریکا میں 21 سالہ خاتون ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کی 8 ویں منزل کی کھڑکی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *