سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی

مظفرآباد: پلندری:استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ ہوئی ہے جس میں سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا، کئی افراد زخمی ہوگئے، سردار تنویر الیاس محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ ٹائیں ڈھلکوٹ کے مقام پر کی گئی، فائرنگ کے واقعے میں سابق معاونِ خصوصی سردار امتیاز شاہین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ فائرنگ کے سبب قافلے میں شامل کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

اطلاعات کے مطابق سردار تنویر الیاس خان قافلے کے ہمراہ دو روزہ دورے پر راؤلاکوٹ جا رہے تھے۔

فائرنگ سے جاں بحق سیکیورٹی گارڈ سردار آصف یوسف کا تعلق کو ٹیڑہ گوراہ پلندری سے تھا، سردار آصف یوسف کچھ عرصے قبل ہی وزیراعظم پاکستان کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے ریٹائرڈ ہوئے اور سردار تنویر الیاس کی پرسنل سیکیورٹی پر مامور تھے جو کہ سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

Check Also

اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس

کراچی:چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی رئیر ایڈمرل (ر) سید معظم الیاس نے کہا ہے کہ پورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *