یمن کے حوثیوں کا سعودی عرب کی بحری ناکا بندی کا اعلان

یمن کی حوثی تنظیم انصاراللہ نے سعودی عرب کی بحری ناکا بندی کا اعلان کر دیا۔

ترجمان انصار اللہ نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف بحری ناکا بندی کا اعلان کر رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ یہ فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے یمن پر عائد کیے گئے محاصرے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حوثیوں نے سعودی عرب پر صنعا ائیرپورٹ پر فضائی حملے کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس کے بعد حوثیوں نے سعودی عرب پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا تھاکہ ایرانی حمایت یافتہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر کیےگئے حملوں نے پاکستان میں شدید تشویش پیدا کردی ہے اور اس نے ایران پر واضح کردیا ہے کہ سعودی عرب ہماری سرخ لکیر ہے، اس پر ہونے والا کوئی بھی حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا۔

Check Also

فیکٹ چیک: لامین یمال نےگرل فرینڈ کو کیا واقعی شادی کی پیشکش کر دی؟

سوشل میڈیا پر اسپین کے نوجوان اسٹار فٹبالر لامین یمال کی نجی زندگی سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *