کراچی میں ایک بار پھر 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی، شہر کو پانی کی سپلائی معطل

کراچی : شہر قائد میں ایک بار پھر 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی، جس کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کےبریک ڈاؤن کے باعث 72 انچ قطر کی مرکزی لائن پھٹ گئی۔

حکام نے بتایا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی لائن نمبر 5 بجلی کے تعطل کے باعث دوبارہ متاثر ہوئی، جس سے دھابیجی پر موجود چار پمپ بند ہو گئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں یہ چوتھا واقعہ ہے، جس کی ایک بڑی وجہ مرمتی کام میں غیر معیاری مواد کا استعمال بتایا جا رہا ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام 24 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ حساس آبی تنصیبات کو مستحکم بجلی کی فراہمی نہ ہونے کے باعث انہیں بار بار پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Check Also

عماد وسیم نے سابقہ اہلیہ کو قانونی نوٹس ارسال کردیا

پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی جانب سے عائد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *