بلاول میری بات کا برا نہ ماننا،نوک جھونک ہوتی رہنی چاہیے، لڑائی نہیں: نواز شریف

میر پور:قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ بلاول میری بات کا برا نہ ماننا، نوک جھونک ہوتی رہنی چاہیے، لڑائی نہیں۔
میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ ’میرپور کا جذبہ ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتا اور سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا پیشگی مبارکباد دے دوں؟۔

انہوں نے کہا کہ وہ کئی برس بعد میرپور آئے ہیں اور اس شہر کو دوبارہ دیکھنے کی تڑپ انہیں یہاں کھینچ لائی۔

قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے ساتھ ان کا رشتہ انتہائی مضبوط ہے اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ہر ترقیاتی منصوبے پر مسلم لیگ (ن) کی مہر نظر آئے گی، اگر کسی اور جماعت نے نمایاں کام کیا ہو تو بتایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام لے کر کہا کہ “بلاول برخوردار! میری بات کا برا نہ ماننا، سیاست میں نوک جھونک ہوتی رہنی چاہیے لیکن لڑائی مارکٹائی نہیں ہونی چاہیے۔”

قائد مسلم لیگ نے کہا کہ وہ عزم لے کر آئے ہیں کہ میرپور اور پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے۔

نوازشریف نے اعلان کیا کہ اگر لاہور اور اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں چل سکتی ہیں تو آزاد کشمیر میں بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ مریم نواز عوام کے لیے خصوصی تحفہ لے کر آئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوئی تو وہ بطور وزیراعظم آزاد کشمیر میں اپنے منشور پر خود نگرانی میں عمل درآمد کرائیں گے، نوجوانوں کی تعلیم اولین ترجیح ہوگی اور ہر ہونہار کشمیری طالب علم کو لیپ ٹاپ فراہم کیا جائے گا۔

Check Also

نواز شریف پہلے یہ بتائیں ووٹ کو عزت کب دینی ہے؟ شرجیل میمن کا ردعمل

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے میر پور جلسے میں مسلم لیگ (ن) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *