بھارت میں انوکھا واقعہ،دوبہنوں اور کزن نے اپنے کیمرا مین سے شادی کرلی

بھارت میں شادی کا ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ سمیٹ لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں چند روز قبل شادی کی ایک تقریب ہوئی جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 2 سگی بہنوں اور ان کی ایک کزن نے سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے والے کیمرا مین سے شادی کی۔

دھوریا گاؤں کی رہائشی اور سوشل میڈیا پر کانٹینٹ بنانے والی 20 سالہ ساروج، 19 سالہ ساوتری اور 18 سالہ سنتوش نے بتایا کہ انہوں نے 17 جولائی کو چامنڈا ماتا مندر میں اپنے کیمرامین وکاس عرف وِکو سے شادی کی۔

رپورٹس کے مطابق اس شادی کا انکشاف تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہوا، تینوں خواتین نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہ ایک دوسرے سے الگ رہنا نہیں چاہتی تھیں۔

Check Also

’اکیلا میسی کچھ نہیں کر سکتا‘، فٹبال لیجنڈ کا بیان

برازیل کے سابق اسٹار فٹبالر رونالڈو نازاریو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *