عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ پاکستان نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان نے سوئٹزر لینڈ کو 0-3 سے شکست دے کر عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے شہر نیاگرا ان دی لیک میں جاری عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے گروپ 7 کے دوسرے میچ میں سیڈ 7 پاکستان نے با آسانی سوئٹزر لینڈ کو0-3 سے شکست دے کر مسلسل دوسری فتح کے ساتھ ناک آوٹ مرحلے میں قدم رکھ دیا۔

پاکستان کے نعمان خان نے نک گریٹر کو 58 منٹ کے مقابلے میں 1-3، عبداللہ نواز نے لیوانڈرو کو 26 منٹ میں 0-3 اور محمد عمیر عارف نے مورس فری کو 23 منٹ میں 0-3 سے زیر کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں نائیجیریا کو 0-3 سے مات دی تھی۔

Check Also

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ؛پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

میرپور، آزاد کشمیر: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026ء کے پہلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *