چیئرمین اے سی سی محسن نقوی نے ایشیا کپ کے شیڈول اور وینیو کا اعلان کردیا

کراچی(پبلک پوسٹ)چیئرمین پی سی بی و ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ باوقار ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں ہم شاندار کرکٹ مقابلوں کے منتظر ہیں، ٹورنامنٹ کا تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 بھارت کی میزبانی میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، یو اے ای، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں شریک ہونگی۔

Check Also

پی سی بی اسکول کرکٹ: ابراہیم علی بھائی اور بیکن ہاوس اسکول کی شاندار فتوحات

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ (کراچی ریجن) کے تحت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *