کراچی؛ گھر کی دیوار گرنے سے بچی جاں بحق، دو زخمی

کراچی: ماڑی پور مچھر کالونی میں حضرت بلال مسجد کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے بچی جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق بچی کی شناخت 3 سالہ کلثوم دختر ولی رحمان کے نام سے کی گئی، زخمی بچوں میں 5 سالہ عبید ولد ولی رحمان اور 10 سالہ صادقہ دختر ولی رحمان کے نام سے کی گئی۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمی بچے آپس میں سگے بہن بھائی بتاتے جاتے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطاق حادثے میں جاں بحق بچی اور زخمی بچوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Check Also

دہشتگردوں کو ہتھیار ڈالنے ہونگے یا ہم انہیں ختم کردینگے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے ملک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *