کراچی: کئی دنوں سے لاپتہ ماں اور 2 ماہ کی بچی کو پولیس نے ڈھونڈ لیا

انویسٹی گیشن پولیس اتحاد ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ماہ کی بچی سمیت لاپتہ خاتون کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی مسرور احمد جتوئی کے مطابق خاتون ملائکہ عمیمہ اپنی 2 ماہ کی بچی کے ہمراہ 21 جولائی کو اتحاد ٹاؤن کے علاقے سے لاپتہ ہو گئی تھیں۔

خاتون اور بچی کے لاپتہ ہونے کے بعد تھانہ اتحاد ٹاؤن میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد انویسٹی گیشن پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کیں۔

پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ماں اور بیٹی کا سراغ لگایا اور دونوں کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران خاتون نے بیان دیا کہ وہ گھریلو جھگڑوں سے ناراض ہو کر گھر چھوڑ گئی تھیں۔

Check Also

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ،ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا

کراچی:: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم ہنڈرڈ انڈیکس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *