ایف آئی اے کی سیکیورٹی کے لیے ایس ایس یو کمانڈوز تعینات

* دو سالہ معاہدے کے تحت 100 کمانڈوز ڈیپوٹیشن پر خدمات انجام دیں گے، پہلے مرحلے میں 50 اہلکار تعینات

* ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد کی پیشہ ورانہ فرائض کی ہدایت، ڈائریکٹر ایف آئی اے منتظر مہدی کا اظہارِ تشکر

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درخواست پر سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے 100 کمانڈوز کو دو سالہ ڈیپوٹیشن پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 50 کمانڈوز ایک سال کے لیے ایف آئی اے میں خدمات انجام دیں گے، جبکہ دوسرے سال مزید 50 کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے ڈیپوٹیشن پر جانے والے کمانڈوز سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں محنت، دیانت داری، نظم و ضبط اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کا ایس ایس یو پر اعتماد اس یونٹ کی بہترین تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

اس موقع پر ایف آئی اے کراچی زون کے ڈائریکٹر منتظر مہدی نے بھی ایس ایس یو کمانڈوز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعاون پر ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کا شکریہ ادا کیا۔

Check Also

Chicken Road: Det Smarte Valg for Strategisk Step‑Multiplier Gaming

1. Introduktion til Chicken Road Chicken Road inviterer spillere ind i en fantasifuld, men alligevel …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *