فراڈ کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے فواد چوہدری کے خلاف کیس پر سماعت کی۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے مدعی مقدمہ کے مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے، کیس کی اگلی سماعت پر فریقین کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دیے جائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف کیس کی مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

فواد چوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *