کامن ویلتھ گیمز، جیولن تھرو فائنل میں ارشد ندیم گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے

کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو کے فائنل میں ایتھلیٹ ارشد ندیم گولڈ میڈل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو کے مقابلے میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی پہلی تھرو فاؤل قرار پائی۔

ان کی دوسری تھرو 77.41 میٹر اور تیسری تھرو 75.39 میٹر رہی اور وہ نویں نمبر پر رہے۔

اُدھر پہلے راؤنڈ میں بہترین کھیل پیش کرنے والے 8 ایتھلیٹس نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

Check Also

ہسپتال بنانے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے،وفاق اپنی ڈسپنسریاں اپ گریڈ کر سکتا ہے: مصطفیٰ کمال

کراچی: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *