مسکان بیگ کی کراچی تھیٹر پر خصوصی آمد کی دھوم معروف ڈائریکٹر شمیر راہی کے پنجابی کھیل میں خصوصی پرفارمنس پیش کرینگی

کراچی(شوبز رپورٹر) فلمسٹار مسکان بیگ کی کراچی تھیٹر پر خصوصی آمد کی دھوم مچ گئی شائقین تھیٹر نے ایڈونس بکنگ کرانے کے لیے رابطے شروع کردئیے فلمسٹار مسکان بیگ معروف ڈائریکٹر شمیر راہی کے پنجابی کھیل ” کہے دے میں تیری آں” میں خصوصی پرفارمنس پیش کرینگی –

ان کی دلفریب پرفارمنس ڈرامے کی ہائی لائٹ ثابت ہوسکتی ہے مسکان بیگ پنجاب کے مختلف تھیٹرز پر کام کررہی ہیں کراچی تھیٹر پر مسکان بیگ نے گزشتہ سال پرفارم کیا تھا مسکان بیگ کے مداحوں نے ان کی کراچی تھیٹر پر آمد کا سن کر ابھی سے ڈرامے کی ایڈونس بکنگ کرانی شروع کردی ہے کر

اچی کا تھیٹر ہمیشہ سے مسکان بیگ جیسی پرفارمر کی وجہ سے رونق رکھتا ہے وہ چس شو میں ہوتی ہیں وہ شو ہاؤس فل جاتے ہیں مسکان بیگ کی ڈیمانڈ آج بھی برقرار ہے

Check Also

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ،پاکستان نے امریکا کو ہرا دیا

پرتگال کے شہر لزبن میں منعقدہ مردوں کی 45 سال سے زائد عمر کی آئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *