دنیا میں جہاں بھی جائیں،اپنے فن سے پاکستان کا نام روشن کریں،معروف ماڈل و ایکٹر مہر یار مغل،

کراچی(کلچرل رپورٹر) معروف ماڈل و ایکٹر مہریار مغل نے جشن آزادی پاکستان کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا “14 اگست وہ مبارک دن ہے جب وطن عزیز پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا یہ دن ہمیں ان لاکھوں شہداء کی قربانیاں یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمیں ایک آزاد ریاست عطا کی ہم پر فرض ہے کہ ہم اپنے وطن کی قدر کریں اس کی سرحدوں کی حفاظت کریں اور اس کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں –

مہر یار مغل نے کہا کہ یہ وطن ہماری دھرتی ماں ہے جس طرح ماں اپنی اولاد کی پرورش کرتی ہے اسی طرح یہ وطن بھی ہمیں عزت شناخت اور سہارا دیتا ہے میں بطور فنکار یہ سمجھتا ہوں کہ فن کی سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ ہم جہاں بھی جائیں اپنے فن کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کریں دنیا کو دکھائیں کہ پاکستانی ٹیلنٹ کسی سے کم نہیں آج کا نوجوان ہی کل کا پاکستان ہے نوجوانوں سے میری اپیل ہے کہ وہ تعلیم، کھیل، سائنس اور آرٹ میں محنت کر کے ملک کو ترقی کی بلندیوں تک لے جائیں-

نفرت، مایوسی اور فرقہ واریت کو چھوڑ کر اتحاد، محبت اور ایمان کے ساتھ آگے بڑھیںآئیں ہم سب عہد کریں کہ اپنے وطن کی عزت کو اپنی عزت سمجھیں گے اور پاکستان کو دنیا کی عظیم قوموں میں شامل کرنے کے لیے دن رات محنت کریں گے

Check Also

سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید بڑھ گئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے و چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔بین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *