عمران خان اسپتال منتقلی؛ توہینِ عدالت پر فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد

اسلام آباد: عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق توہینِ عدالت پر فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے میں عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست کی فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق توہین عدالت کی درخواست پہلے ہی 16 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی جاچکی ہے اور پالیسی کے تحت ہر کیس اپنی باری پر ہی سماعت کے لیے مقرر ہوتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توہین عدالت کی 94 درخواستیں پہلے سے زیر التوا ہیں، اس لیے عظمیٰ خان کی فوری سماعت کی درخواست قابل پذیرائی نہیں۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی کے اسپتال منتقلی کے معاملے پر کیس کی جلد سماعت کے لیے دائر متفرق درخواست مسترد کی جاچکی ہے۔

Check Also

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنۃ جاری؛2 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *