رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی ہاسٹلز کو فوری ختم کیا جائے، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کہا ہے کہ رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی ہاسٹلز کو فوری ختم کیا جائے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی زیرصدارت ہوا، جس میں رہائشی علاقوں میں ہاسٹلز کی سرگرمیوں کا ایجنڈا زیر بحث آیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں غیر قانونی ہاسٹلز کو فوری ختم کیا جائے۔ سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ سی ڈی اے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس پر کارروائی کریں گے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے جواب دیا کہ غیر قانونی ہاسٹلز کا معاملہ اس وقت عدالت میں ہے، جیسے کی ہدایات ملی کارروائی کریں گے۔ اس معاملے میں 100 فیصد کارروائی کریں گے، تاہم معاملہ ہائی کورٹ میں ہے۔

Check Also

معروف شاعر فخر عباس 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف پاکستانی شاعر اور استاد ڈاکٹر فخر عباس 50 برس کی عمر میں انتقال کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *