کراچی: ڈاکوؤں کی گھر میں فائرنگ، 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں گھر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے میٹرک کا طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 15 سال کے روشن کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتول کے والد روئیداد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 ڈاکو واردات کے لیے گھر میں داخل ہوئے جن میں سے 2 مسلح افراد پولیس کی وردی میں تھے۔

والد نے کہا کہ ڈاکوؤں کی آہٹ سنتے ہی میں اپنے کمرے سے باہر آیا، دوسرے کمرے سے میرا بیٹا بھی نکلا، ملزمان نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔

روئیداد حسین نے کہا کہ میرے بیٹے کو ایک گولی سینے میں لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ مقتول 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

Check Also

حسن علی کی اہلیہ کی شادی شدہ مردوں سے افیئر چلانے والی خواتین پر تنقید، مبہم پوسٹ نے ہلچل مچا دی

پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی معنی خیز انسٹا اسٹوری نے سوشل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *