ملک بھر میں آج سے ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

ملک بھر کے منتخب اضلاع میں آج سے ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے

115 اضلاع میں 3 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، پولیو مہم میں 2 لاکھ 73 ہزار سے زائد پولیو ورکرز خدمات انجام دیں گے.

پنجاب کے 13 منتخب اضلاع میں 1 کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، سندھ کے 30 منتخب اضلاع میں 1 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے.

خیبر پختونخوا کے 37 منتخب اضلاع میں 73 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، بلوچستان کے 32 منتخب اضلاع میں 23 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے.

بلوچستان میں 4 لاکھ 47 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، گلگت بلتستان کے 2 منتخب اضلاع میں 1 لاکھ 37 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے.

بچوں کے صحت مند مستقبل کے لیے والدین پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں،
پولیو ورکرز مشکل ترین حالات میں بھی ہر بچے کے تحفظ کے لیے گھر گھر پہنچتے ہیں، پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو اس مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں.

Check Also

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلی مرتبہ انڈر 19 ٹیم کو سینٹرل کنٹریکٹس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *