وینزویلا انڈر 20فٹبال ٹیم پر گولڈ میڈل جیتنے کے بعد شکست خوردہ ٹیم کا حملہ

وینزویلا نے روزاریو میں کھیلے گئے 2026 ساؤتھ امریکن گیمز کے ویمنز انڈر 20 فٹبال فائنل میں چلی کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے میچ کے بعد ہونے والے ہنگامے نے وینزویلا کی کامیابی کی خوشی کو متاثر کردیا۔

میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہواجبکہ دوسرے ہاف کے آغاز میں چلی نے برتری حاصل کرلی جو پورے میچ میں برقرار رکھی لیکن انجری ٹائم میں باکس کے اندر ہینڈ بال کے باعث وینزویلا کو پنالٹی مل گئی۔

کارلا الفونزو نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے مقابلہ برابر کردیا جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہوا۔

وینزویلا کی گول کیپر ویلریا ریبانالیس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔

تاہم آخری سیٹی کے فوراً بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف میں تلخ کلامی شروع ہوگئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں بدل گئی۔

حکام نے بڑی مشکل سے فریقین کو الگ کرکے معاملہ رفع دفع کیا۔

Check Also

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے دو میڈلز یقینی ہوگئے

ایشین گیمز میں اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے دومیڈلز یقینی ہوگئے۔ ایچی ناگویا میں جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *