کراچی: خاتون سے زیادتی، جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10سال کی سزا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے کراچی علاقے بوٹ بیسن میں خاتون سے زیادتی کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزم متاثرہ خاتون کو 2 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم نے اپنے دعوے سے متعلق کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کہا کہ جنسی جرائم کے مقدمات کے اندراج میں تاخیر از خود مقدمے کو ختم نہیں کرتی۔

جج کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف متاثرہ خاتون کا بیان اور شواہد کا تسلسل موجود ہے۔

Check Also

نقیب اللّٰہ قتل کیس: سابق ایس ایچ او سمیت باقی رہ جانیوالے ملزمان بھی بری

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نقیب اللّٰہ قتل کیس کی سماعت کے دوران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *