کراچی: ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے زیر اثر کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا موسم نسبتاً گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
کراچی میں سمندری ہواؤں کےعلاوہ مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی موسم گرم و مرطوب رہ سکتا ہے تاہم جامشورو میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
THE PUBLIC POST