کراچی کے علاقے گڈاپ سے 59 لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 40 موبائل فون اور ایک پستول برآمد کر لی گئی۔
ملزم نے ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو بلایا اور ان کے موبائل فون لے کر فرار ہو گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی منصوبہ بندی ملزم بابر نے کی تھی، ملزم موبائل فون فروخت کرنے کے لیے جا رہا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
واقعے میں ملوث دیگر ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
THE PUBLIC POST