ہاؤس آف لارڈز میں پاکستان کے عالمی امن و استحکام میں کردار کو خراج تحسین

لندن:برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا (ہائوس آف لارڈز) میں ہونے والی ایک اہم بحث کے دوران پاکستان کے سفارتی کردار کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔

بحث کے دوران لارڈ قربان حسین نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس حساس صورتحال میں مثبت اور تعمیری سفارت کاری کے ذریعے اہم کردار ادا کیا۔

لارڈ قربان حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پاکستان کی کاوشوں کے نتیجے میں جنگ بندی پر اتفاق ممکن ہوا جبکہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی تفصیلات پر پیش رفت جاری ہے۔ انہوں نے پاکستان کے کردار پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔

بحث کے دوران اس مؤقف کو ایوان میں مثبت انداز میں لیا گیا اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

Check Also

انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انمول عرف پنکی کیس میں مبینہ سہولت کاروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *