رضا مراد انتقال کر گئے؟

سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار رضا مراد کے انتقال کی خبر وائرل ہو رہی ہے جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر بھارتی اداکار رضا مراد کی موت سے متعلق خبر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

اداکار کے اہلِ خانہ یا ٹیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے اس خبر کی حقیقت جاننا مشکل ہے تاہم اس سے قبل بھی اداکار کی موت کی جھوٹی خبریں وائرل ہو چکی ہیں جس کے باعث رضا مراد کے چند مداح اس خبر کو بھی جھوٹی قرار دے رہے ہیں۔

دوسری جانب کچھ مداحوں نے اس خبر کو سچ مان کر اداکار کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Check Also

بھارتی گلوکار و یوٹیوبر انکت بالیان جم کے باہر فائرنگ سے قتل

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر انکت بالیان کو جم سے باہر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *