چوری شدہ موٹرسائیکل مالک کے سامنے آگئی، چور پھر فرار، ویڈیو سامنے آ گئی

چوری شدہ موٹر سائیکل پر اتفاق سے مالک کی نظر پڑ گئی،  تاہم چور اسے لے کر ایک بار پھر فرار ہوگیا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

لاہور میں سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ چوری شدہ موٹر سائیکل پولیس کے بجائے اتفاق سے مالک نے ٹریس کرلی۔

فضل نامی نوجوان کی موٹرسائیکل 11 اپریل کو ایبٹ روڈ سے چوری ہوئی تھی، جس کے بعد چور اگلے ہی روز موٹرسائیکل لے کر مصروف شاہراہ کینال روڈ پر دوڑاتا رہا۔

ایک دن قبل ہی چوری کی گئی موٹر سائیکل پر چور، ڈاکٹر اسپتال کے قریب کینال روڈ پر جا رہا تھا کہ  مالک نے اپنی موٹر سائیکل پہچان لی اور تعاقب کرکے چور کو روکنے کی کوشش کی۔

موٹر سائیکل مالک نے الزام عائد کیا کہ چور کو روکنے کی کوشش کے دوران 15 پر پولیس کو کئی بار کالز کیں لیکن کوئی رسپانس نہیں ملا جب کہ چور ایک بار پھر موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگیا۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *