کھیرے اور ٹماٹر سلاد میں ایک ساتھ کھانا معدہ کے لیے کتنا نقصان دہ ہے؟

وزن کم کرنے کی خواہش ہو یا معدے کو فٹ رکھنا ہو، کھیرا اور ٹماٹر ہر دسترخوان کی ضرورت ہوتے ہیں۔ ہم میں سے اکثر افراد روزانہ دوپہر یا رات کے کھانے کے ساتھ یہ کچی سبزیاں کاٹ کر بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جس سلاد کو آپ صحت بخش سمجھ رہے ہیں، وہ آپ کے معدے کے لیے کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟

گروگرام کے فورٹس ہسپتال میں ڈائیٹکس کے شعبہ کی سربراہ دیپتی کھٹوجا نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ کھیرے اور ٹماٹر کو ایک ساتھ کھانا آپ کے جسم اور نظامِ ہاضمہ کے لیے کئی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

غذائی ماہر کا کہنا ہے کہ ہر کھانے کا امتزاج جسم کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتا۔ جب بات کھیرے اور ٹماٹر کی ہو، تو ان کی خصوصیات اور ہضم ہونے کا عمل بالکل مختلف ہے۔

کھیرا پانی سے بھرپور اور ٹھنڈی سبزی ہے جسے ہضم ہونے میں بہت کم وقت لگتا ہے۔ ٹماٹر قدرتاً تیزابیت والا ہوتا ہے اور اس میں بیج ہوتے ہیں جنہیں ہضم کرنے کے لیے معدے کے مختلف ہاضماتی رس کی ضرورت ہوتی ہے۔

جب آپ ان دونوں کو ایک ساتھ کھاتے ہیں، تو نظامِ ہاضمہ الجھن کا شکار ہو جاتا ہے کہ پہلے کس کو ہضم کیا جائے۔ اس کی وجہ سے معدے میں گیس، تیزابیت، اپھارہ اور کھٹی ڈکاریں آنے لگتی ہیں۔

صرف ہاضمہ ہی نہیں، بلکہ اس غلط امتزاج کی وجہ سے آپ کو سبزیوں کی پوری غذایت بھی نہیں مل پاتی۔

سائنس کے مطابق کھیرے میں کچھ ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو وٹامن سی کو جذب ہونے سے روکتے ہیں۔

چونکہ ٹماٹر وٹامن سی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے، لہذا جب یہ دونوں معدے میں ایک ساتھ جاتے ہیں تو کھیرے کے اجزاء ٹماٹر میں موجود اہم وٹامنز اور غذائی اجزاء کو ختم کر دیتے ہیں۔ نتیجتاً، سبزیوں پر خرچ کرنے کے باوجود جسم کو ان کے اصل فوائد حاصل نہیں ہو پاتے۔

کیونکہ سلاد ہماری صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے اس لیے ماہرینِ صحت تجویز کرتے ہیں کہ کھیرا اور ٹماٹر ایک ساتھ کھانے کے بجائے الگ الگ اوقات میں کھائیں۔ آپ کھانے کے ساتھ یا تو صرف کھیرا کھا لیں یا پھر دونوں کے درمیان کم از کم آدھے گھنٹے کا وقفہ رکھیں۔

سلاد کو ہاضمہ دوست بنانے کے لیے اس پر ہلکا سا لیموں کا رس اور کالا نمک چھڑک کر استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے معدے کو آسانی ہوتی ہے۔

Check Also

رات کے وقت کون سی دال کھانے سے گریز کرنا چاہیے؟

دالیں ہمارے کھانوں کا اہم حصہ ہیں۔ چاہے دوپہر کا کھانا ہو یا رات کا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *