نواز شریف سیاسی میدان میں متحرک، رہنماؤں کا خیبرپختونخوا کے دوروں کا مشورہ

لاہور(پبلک پوسٹ)مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف سیاسی میدان میں متحرک ہوگئے، پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کرکے مختلف ہدایات جاری کردیں، رہنماؤں نے انہیں خیبر پختونخوا کے دوروں کا مشورہ دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے سیکریٹری جنرل احسن اقبال، انجئینر امیر مقام ، انوشہ رحمان، کیپٹن (ر) صفدر کی میاں نواز شریف سے ملاقاتیں کیں جن میں صوبائی سطح کے پارٹی معاملات پر مشاورت کی گئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے نارووال کے کامیاب جلسے کو سراہا، احسن اقبال نے اہم پارٹی امور پر میاں نواز شریف کو بریفنگ دی، عید کے بعد مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں مزید جلسوں پر مشاورت کی گئی، میاں نواز شریف نے پارٹی کو فعال کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔

نواز شریف نے ہدایت کی کہ مسلم لیگ ن کی ایک سالہ کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھا جائے۔ ماڈل ٹاؤن ملاقات میں گلگت بلتستان انتخابات پر پارٹی پوزیشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) خیبرپختون خوا کے صدر نے گلگت بلتستان انتخابات کے بارے میں بریفنگ دی، خیبرپختون خوا کے رہنماؤں نے نواز شریف کو کے پی کے اضلاع کا دورہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

Check Also

ڈاکٹر عاصم نے صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق بتا دیا

کراچی (پبلک پوسٹ)صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر مملکت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *