میر رضا کیس؛ قتل کی ممکنہ وجہ کرپٹو ٹریڈنگ، شہریوں کی کمیشن سے تحقیقات کی درخواست

کراچی: میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر کی جانب سے مزید سوالات کمیشن کو جمع کروا دیے گئے ہیں جبکہ شہریوں نے قتل کی ممکنہ وجہ کرپٹو ٹریڈنگ سے متعلق تحقیقات کی درخواست بھی کی ہے۔
وکیل جبران ناصر نے ایڈیشنل آئی جی آزاد خان، ڈی آئی جی فرخ لنجار اور تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی عامر فاروقی سے سوالنامے کمیشن کو جمع کروائے۔

ذرائع کمیشن کے مطابق کمیشن سے اب تک 10 شہریوں نے براہ راست رابطہ کیا ہے۔

شہریوں نے کرپٹو ٹریڈنگ کرنے والے شہریوں کے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے واقعات پر تحفظات کا اظہار کیا، شہریوں نے جوڈیشل کمیشن سے کرپٹو ٹریڈنگ کے حوالے سے تحقیقات کی درخواست کی۔

شہریوں نے شکایت کی کہ میر رضا کے قتل کی وجہ ممکنہ طور پر کرپٹو ٹریڈنگ کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

Check Also

قرضوں کے بوجھ تلے دبی قوم کے لیے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ تیار کرلیا

بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 7 ہزار 20 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *