کراچی، ریڈ لائن منصوبے کا زیر تعمیر یوٹرن پل کا ڈھانچہ زمین بوس، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

کراچی: گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ بیت المکرم مسجد کے قریب زیر تعمیر یوٹرن پل کا ڈھانچہ زمین بوس ہونے سے سیکیورٹی گارڈ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے بیت المکرم مسجد کے سامنے یونیورسٹی روڈ پر زیر تعمیر پل کا ڈھانچہ زمین بوس ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122، چھیپا، ایدھی، پولیس اور رینجرز سمیت دیگر متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے۔

ریسکیو کی ٹیم نے زمیں بوس ہونے والے پل کے ڈھانچے کے ملبے تلے دبنے والے ایک شخص کی لاش نکال کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق شبہ تھا کہ ملبے تلے مزید مزدور دبے ہوئے ہیں جس پر ٹیکنیکل طریقے سے ملبے تلے چیکنگ کی گئی لیکن مزید کسی شخص کے دبے ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہا تھا، فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں کی جا سکی، عزیز بھٹی پولیس تلاش ڈیوائس کی مدد سے شناخت کا عمل کر رہی ہے۔

Check Also

سندھ کابینہ نے ججز کیلئے87 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی

کراچی: سندھ کابینہ نے ججز کے لیے 87 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *