گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا 5 ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 5 ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی سے جاری بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کےلیے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گا، ان کی امداد کےلیے گورنر ہاؤس میں خصوصی سیل قائم کر رہا ہوں۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ جلد امدادی سامان کے ٹرک سیلاب متاثرہ اضلاع میں روانہ کیے جائیں گے۔

Check Also

پاکستان میں پانی کا شدید بحران ہے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *