کراچی، سائیٹ ایریا کی فیکٹری میں خوفناک آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری

کراچی: شہر قائد میں سائیٹ ایریا حبیب چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی تیسرے درجے کی آگ پر قابو پالیا گیا ریسکیو 1122 کے مطابق فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ رات تقریباً 11 بج کر 20 منٹ پر لگی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بروقت روانہ کردی گئیں۔

چیف فائر آفیسر محمد ہمایوں خان کے مطابق تقریباً 2500 گز پر قائم فیکٹری میں پلاسٹک کے رولز اور بڑی مقدار میں پلاسٹک دانا موجود تھا جس کے باعث آگ نے شدت اختیار کی۔

چیف فائر آفیسر کے مطابق چینی شاپر بنانے کے لیے استعمال ہونے والا پلاسٹک دانا بھی فیکٹری میں موجود تھا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران ابتدائی طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم 12 فائر ٹینڈرز، 23 باوزرز اور ایک اسنارکل نے آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں ڈائپر اور نان وون فیبرک تیار کیا جاتا ہے جبکہ پی پی فائبر کی تیاری میں بھی پلاسٹک دانے استعمال ہوتے ہیں۔

محمد ہمایوں خان کے مطابق آگ لگنے کے وقت فیکٹری کے اندر کچھ افراد موجود تھے، تاہم انہوں نے فوری طور پر باہر نکل کر اپنی جانیں محفوظ کرلیں۔ آتشزدگی میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق آگ بجھانے کے دوران پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے نیپا اور صفورہ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کی گئی، جبکہ واٹر کارپوریشن کے پانچوں ہائیڈرنٹس سے فائر بریگیڈ کو مسلسل پانی فراہم کیا گیا اور اضافی ٹینکرز بھی موقع پر روانہ کیے گئے۔ ہائیڈرنٹس سیل کا عملہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام سے مسلسل رابطے میں رہا۔

کے ایم سی فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122، پولیس، رینجرز اور دیگر امدادی اداروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی۔

Check Also

اداکارہ رمشا صلاح الدین نے شادی کر لی،نکاح کی خوبصورت تصاویر دیکھیں

پاکستانی ریئلٹی شو سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ رمشا صلاح الدین نے اپنے نکاح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *