کراچی میں ایسٹ پولیس نے1کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز مالکان کے سپرد کر دیے۔
ترجمان پولیس کے مطابق شہریوں سے چھینے گئے اور چوری شدہ موبائل فونز پولیس نے ملزمان سے برآمد کیے تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ موبائل فون گُم ہونے، چھینے جانے یا چوری ہونے پر عوام لازمی رپورٹ کروائیں۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے 263 موبائل فونز شہریوں کے سپرد کیے۔
THE PUBLIC POST