خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد بڑا کریک ڈاؤن؛پی ٹی آئی کے 169کارکن گرفتار

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد ضلع صوابی میں پولیس نے کریک ڈاؤن تیز کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اب تک 169 کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

ذرائع نے بتایا کہ گرفتاریاں شیوہ اڈہ، یارحسین، رزڑ، صوابی خاص، ٹوپی، لاہور، گدون اور ضلع کے دیگر علاقوں میں کی گئی ہیں۔ حراست میں لیے گئے افراد میں پی ٹی آئی کے کئی مقامی عہدیداران اور متحرک کارکن بھی شامل ہیں، جنہیں مختلف مقامات سے کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو لانگ مارچ کی تیاریوں اور امن و امان میں خلل پڑنے کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلع بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، جبکہ حکام کی جانب سے مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

Check Also

قومی ادارہ امراض قلب میںمارفین کے 3ہزار انجکشن ایکسپائر ہوگئے

کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب میں مارفین کے 3 ہزار انجکشن ایکسپائر ہوگئے۔ نجی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *