‘شیطان مرگیا، تنوشری کے تبصرے پر نانا پاٹیکر کے بیٹے کا ردعمل سامنے آگیا

بالی وڈ کے آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر کا اپنے والد کی موت پر اداکارہ تنوشری دتہ کے تبصرے پر ردعمل سامنے آگیا۔

تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کی موت پر اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ‘شیطان مرگیا۔’

اداکارہ کی اسٹوری خبروں سمیت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی جب کہ نانا پاٹیکر کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

تاہم اب نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے بھی تنوشری دتہ کے اس تبصرے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا۔

ملہار پاٹیکر نے نام لیے بغیر کہا میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جس معاملے کو لوگ بلاوجہ اٹھا رہے ہیں، وہ پہلے ہی ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے معاملہ صاف ہو چکا ہے، کیس ختم ہوگیا ہے، پھر بھی لوگ اس پر بات کررہے ہیں، میں ایسے لوگوں سے کچھ نہیں کہوں گا، جو سچ ہے وہ سچ ہی رہے گا، خدا ان کا بھلا کرے، مجھے ان سے بس یہی کہنا ہے۔

یاد رہے کہ تنوشری دتہ نے کئی سال پہلے 2009 کی فلم ’ہارن اوکے پلیز‘ کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ نانا پاٹیکر نے فلم کے سیٹ پر ان کے ساتھ نامناسب سلوک کیا۔

Check Also

نور بخاری کا ہونٹوں پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب

شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ نور بخاری نے ہونٹوں میں فلرز لگوانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *